• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو مسلمانوں کا اعتماد بحال کریں، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ )پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مسلمانوں کا اعتماد بحال کریں،تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ اپوزیشن خودتقسیم حکومت کو کیا نقصان پہنچائے گی،اپنا انجام خود لکھ چکی،سمندروں کے عالمی دن پر ریسرچرقومی ادارہ آبی امور نغمانہ ظفرنے بتایا کہ اوشن ہیلتھ انڈیکس میں پاکستان 221میں 210ویں نمبر پر ہے، وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ و فیشن ڈیزائنر حبافواد نے کہا کہ ہم نے ٹورزم کے فروغ کے لئے ٹورزم کو فیشن کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔کینیڈا میں مسلم خاندان کو ٹرک سے کچلنے کے واقعہ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ یہ ایک واقعہ تک محدود نہیں۔ اسلاموفوبیا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔جس کی نشاندہی پاکستان عرصے سے کر رہا ہے۔ پاکستان نے اوآئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیاسے قرارداد پیش کی تھی جو اتفاق رائے سے منظور ہوئی تھی۔مغربی ممالک سے درخواست کی تھی کہ وہاں اسلاموفوبیا میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اس کا تدارک کرناچاہیے۔اس واقعہ پر کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کرنا چاہتا ۔پولیس کے مطابق یہ حملہ ٹارگٹ تھا، نفرت اوردہشت گردی کا پہلو بھی اس میں شامل ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اپیل کرتا ہوں ان لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں اور مسلمانوں کا اعتماد بحال کریں۔

تازہ ترین