• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو جھوٹ بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولے: مفتاح اسماعیل


مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ نون پر ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بعد میں موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی، مہنگی بجلی پیدا کی اور سرکلر ڈیبٹ میں اضافہ کیا۔

نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ سسٹم میں صلاحیت کی کمی ہے، جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔

تازہ ترین