• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پر مسلط حکمرانوں نے صوبے میں یکساں تباہی کی، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ سندھ پر مسلط حکمرانوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں تباہی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ کبھی پانی کے معاملے پر جھوٹا پراپیگنڈہ تو کبھی بے بنیاد الزامات سے سندھ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری کاراگ الاپنے والوں نے خودمختاری کے نام پر لوٹ مار کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مراد علی شاہ کارکردگی میں مکمل ناکامی کے بعد جھوٹ کے سہارے کے ساتھ سیاسی منظر نامے پر زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر طنز کسنے والے عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کریں، کپتان کی قیادت میں جاری ترقی کا سفر اپوزیشن کو قبول نہیں۔

تازہ ترین