• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا اور منگلا سے بجلی کی پیداوار 3300 میگا واٹ کم


وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا سے 3300 میگا واٹ کم بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم پیدا ہونے والی یہ بجلی کچھ دنوں میں بحال ہو جائے گی۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک بھر کی مجموعی بجلی کی طلب 24100 میگا واٹ ہے۔

ترجمان وزارتِ توانائی نے یہ بھی بتایا کہ سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کا شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے۔

تازہ ترین