• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضال فیملی کو صرف مسلمان ہونے کی سزا ملی، کینیڈین سینیٹر

کینیڈین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن پاکستانی نژاد سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو قتل کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ افضال فیملی کو کینیڈا میں صرف مسلمان ہونے کی سزا ملی، مسلمان ہونے کی وجہ سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔

سلمیٰ عطا اللہ جان نے کہا کہ کینیڈا واقعہ پر اپنے دُکھ کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں یہ خوبصورت کنبہ صرف اس وجہ سے تباہ ہوا کہ وہ مسلمان تھے اور چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔

پاکستانی نژاد سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ اسلاموفوبیا کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا ایک بدترین واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز 46 سالہ سلمان افضال، 74 سالہ طلعت افضال، 44 سالہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ یمنیٰ افضال گھر سے شام میں چہل قدمی کیلئے نکلے تو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشتگرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا۔

تازہ ترین