• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، پاکستانی خاندان کے غم میں اجتماع، ٹروڈو بھی شریک

کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اونٹاریو میں مسجد کے باہر ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں وزیراعظم ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سے 14 برس قبل ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہونے والے خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اونٹاریو کی لندن مسلم مسجد کے باہر  ہزاروں کی تعداد میں ہر رنگ ، نسل اور مذہب کے افراد شامل تھے۔

مسجد کے باہر منعقد تعزیتی تقریب میں وزیراعظم ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈروں نے پہلی بارایک ساتھ شرکت کی۔

تعزیتی تقریب میں جاں بحق ہونے والے فزیوتھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ،  اہلیہ مدیحہ اور بیٹی یمنیٰ کی موت پر ہر شخص اداس نظر آیا اور  بیٹےفیض کی صحت یابی کے لیے لوگوں نے دعا کی۔

 جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کینیڈین پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ٹرک سے پاکستانی گھرانے کو روندا جانا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر جسٹن ٹروڈو نے تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان لوگوں کے لیے جو افضال گھرانے کو جانتے ہیں، اس معصوم جان کے لیے زندہ بچ گیا ہے، لندن میں اور کینیڈا میں موجود لوگوں کیلئے جو اس واقعے پر غمگین ہیں اور ہر ایک کے لیے جو افسردہ ، برہم اورخوفزدہ ہے، یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، ملک بھر میں  موجود لوگ آپ کے غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید