• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے میں ماہر ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے میں ماہر ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ واحد کام جو یہ حکومت کرنے میں ماہر ہے وہ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر پھینکنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی مثالیں ٹرین کا ایک اور حادثہ، سخت گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ ہے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ اس طرح کی حرکتوں سے قوم کو بےوقوف بناسکتے ہیں؟

تازہ ترین