• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 628 نئے کیسز، 19مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13972نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 628 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5183 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 574 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 296821 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 23717 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22915 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز اور 782مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  725 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 4236179 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور 235721 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبے کے 628 نئے کیسز میں سے 317 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 121، ضلع وسطی 67، ضلع جنوبی 62، کورنگی 44، ملیر 13 اور ضلع غربی میں 10  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 46، شہید بینظیر آباد 28، بدین 27، میرپور خاص 23، جیکب آباد 20، جامشورو 15، عمر کوٹ 14، ٹنڈو الہیار 13، دادو 12 اور نوشہرو فیروز میں 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح ٹھٹھہ 9، سانگھڑ 9، مٹیاری 8، ٹنڈو محمد خان 7، تھرپارکر 7، گھوٹکی 5، کشمور 5، لاڑکانہ 5، سکھر 4، خیرپور 3، سجاول 2 اور  شکارپور سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین