• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون کی شدید گرمی میں بچوں کواسکول بلا لیا گیا، مونس الہیٰ


مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ جون کی شدید گرمی میں بچوں کو اسکول تو بلا لیا مگر ملک کے بیشتر اسکول پنکھوں، ٹھنڈے پانی و دیگر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

مونس الہٰی نے شدید گرمی میں بچوں کو اسکول بلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ  ذمہ داران اپنے ایئرکنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور گرمی سے ہلکان طلبہ کا سوچیں۔

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے۔

تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات صبح 7 سے دن 11 تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کلاسز ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں متبادل دنوں میں 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ پہلے تعلیمی اداروں کے اوقات صبح 8 سے 1 بجے تک تھے۔

تازہ ترین