• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت جیتے گا: شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا ہے کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت جیتے گا۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال  و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دُنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ ’اس بار  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کون جیتے گا؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے بھارت کی پہچان ’تاج محل‘ کی تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے تاج محل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے زیادہ امکانات بھارت کے ہیں۔‘

واضح رہے کہ  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فائنل 18 سے 22 جون ساؤتھمپٹن میں ہوگا جبکہ 23 جون ریزور ڈے ہوگا۔

ڈرا اور ٹائی کی صورت میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

تازہ ترین