• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ  چیک کرنے سمیت ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر، ریسٹورنٹس میں داخلوں پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سرکاری و نجی تمام دفاتر میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔

وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کیخلاف حتمی فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین