• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا ہے جس سے متعلق اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے زیادہ اس برائیڈل شوٹ میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں، ان تصویروں میں ایمن خان پر عروسی لباس سے لے کر جیولری تک ہر ایک شے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ایمن خان نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم سب ہی خوبصورت گلابوں کے باغ کا خواب دیکھتے ہیں۔‘


ایمن خان کی ان تصاویر پر جہاں اُن کے لاکھوں مداح اُن کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمن خان اس اسٹائل اور برائیڈل لُک میں اپنی شادی والے دن سے بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں۔


کچھ انسٹا صارفین کا کمنٹ باکس میں ایمن خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اتنی اچھی تو آپ اپنی شادی پر بھی نہیں لگ رہی تھیں۔‘

ایمن خان کی ان تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین