• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندر کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے، انگوٹھےکی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، فہیم اشرف کو بولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5 ٹانکے لگے۔

تازہ ترین