پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مخالف ٹیم لاہور قلندرز کی تعریف کردی۔
آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی ہے، آج کے میچ میں ڈیو کا عمل دخل ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کنڈیشنز کے مطابق کھیل پیش کرے گی۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، میری بھی ہیں اور انشا اللّٰہ ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے۔