• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت پر آئی ایم ایف اور ہمارا تناظر مختلف ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کا تناظر مختلف ہے، امید ہے شوکت ترین بات چیت کامیابی سے مکمل کرلیں گے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت اور عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ حکومت کھانے پینے کی اشیا سستی کرنے پر توجہ دے رہی ہے، آنے والے دنوں میں بہتری نظر آئے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا ہے کہ نہ بجلی مہنگی کریں گے اور نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔ 

تازہ ترین