• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس نے میاں بیوی سمیت بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جو کوئٹہ سے ریڑھی گوٹھ لائی گئی تھی ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ منشیات کوچی کیمپ میں سپلائی کی جانی تھی ، منشیات میں ایک کلو ہیروئن ، دو کلو چرس اور سات کلو افیون شامل ہے ،ملزمان میں حنا ، اس کا شوہر شیر علی ، محمد خان اور سلمان خان شامل ہیں، علاوہ ازیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اورنگی ٹائون جوہر چوک پر دو ڈاکوئوں کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،پویس کے مطابق دونوں ملزمان شو روم لوٹنے آئے تھے شناخت نہیں ہوئی ، ملزمان کے قبضے سےایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین