• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرضہ اور پاور سیکٹر چیلنج، ڈسکوز، پی آئی اے، ریلویز خسارے میں، وزیر خزانہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وزیرخزانہ شوکت ترین نےکہاہےکہ گردشی قرضہ اور پاور سیکٹر بڑے چیلنج ہیں، ہمیں کیپسٹی چارجز ادا کرنا ہیں جو 2023میں بڑ ھ کر 14کھر ب روپے ہوجائیں گے ، ڈسکوز، پی آئی اےاور ریلویز خسارے میں ہیں ، خسارے میں جانیوالے سرکاری اداروں کی نجکاری کریں گے ،اس کیلئےنجکاری کمیشن میں ایک پروفیشنل افراد پر مشتمل بورڈ قائم کیا جائے گا اور 15سرکاری اداروں کو اس کے ماتحت کریں گے ، ان اداروںکو ری سٹرکچر کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں 26فیصد حصص فروخت کریں گے، وزیر خزانہ نے کہا کہ بنکوں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا ، پاکستان بیور وآف شماریات کو خود مختارہونا چاہئے ، اس کیلئے وزارت خزانہ سے نکال کر اسے وزارت پلاننگ کے ماتحت کیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلے خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی اس لیے نجکاری نہیں کی جاتی رہی کہ حکومت میں آنے کے بعد بھاگ دوڑ ان سیاسی جماعتوں کے ہاتھ میں آجاتی ہے اور ان کو نجکاری کرنا اچھا نہیں لگتا۔

تازہ ترین