• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسا ہوگا بجٹ 2021-22، ”جیو نیوز“ پر آج تمام دِن خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی

کراچی (جنگ نیوز) تبدیلی آئے کافی عرصہ گزر گیا ہے لیکن عوام کی اس حکومت سے اُمیدیں اور توقعات بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کورونا کی وبا نے بھی عوامی مشکلات میں بھر پور اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے ویژن کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22؁ء کا بجٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی تاہم اس بجٹ سے متعلق عوام میں ایک بار پھر یہ قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ آنے والا بجٹ غریب اور عوام دوست ہوگا یا نہیں، بجٹ 2021-22؁ء؟۔اِن تمام سوالوں کے جواب اور بجٹ سے متعلق دیگر اہم خبروں سے عوام کو مکمل آگاہ رکھنے کیلئے ”جیونیوز“ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی بجٹ کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس میں ناظرین قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی براہ راست بجٹ تقریر سے لیکر دِن بھر کی تازہ ترین اَپ ڈیٹس اور معاشی ماہرین وتجزیہ نگاروں کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم کے ساتھ اُن کے تجزیئے، تبصرے اور رپورٹرز کی خصوصی خبریں بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن تمام دِن جاری رہے گی جس میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام کو بجٹ سے متعلق ہر خبر سے مکمل اور بروقت با خبر رکھا جائے گا۔ بجٹ، عوام، مہنگائی اور ریلیف کی ہر خبر اور اس کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے اس نشریات میں اہم گفتگو ہوگی۔

تازہ ترین