• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود میں ردوبدل سے ایک ہزار ارب کا نقصان پہنچایا گیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(خبرایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شرح سود میں ردوبدل سے ایک ہزار ارب کا نقصان پہنچایا گیا،عمران نے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا یا اورپیسے واپس کر دئیے، پی ٹی آئی کا بجٹ سیاسی ہے، ہم نہیں مانتے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کر کے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین