• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن پرحملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، مرزا فیصل محمود

لندن( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کی آڑ میں پاکستان مخالف نعرے اور اس کے جواب میں لسانی جماعتوں کی سیاسی جادوگری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بحریہ ٹاؤن میں عام لوگوں کے بزنسز کو کروڑوں کا مالی نقصان ہوا تو دوسری جانب چند عناصر اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لئے نکلے ہوئے ہیں ۔پاکستان اور اس کے ادارے فیصلہ کرلیں پاکستان لسانیت کی بنیاد پر وجود میں نہیں آیا تو کسی بھی شخص کو لسانیت کا پرچار کرنے اور کسی بھی لسانی جماعت،تنظیم،سوشل کلب اور اس سے ملتی جلتے کسی بھی گروپ کو لسانیت کی ترویج کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ مرزا فیصل محمود نے حکومت پاکستان اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن میں تخریب کاری کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات قائم کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
تازہ ترین