• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ ہلاکتوں کا نیا عالمی ریکارڈ، 6148 بھارتی جان سے گئے

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا سے ایک بار پھر یومیہ ہلاکتوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا اور ایک ہی روز میں 6 ہزار 148 افراد کو اس مہلک وائرس نے نگل لیا،جمعرات کو ایک دن میں کورونا سے ہونے والی اموات میں ایک دم اضافے کی وجہ سے لوگ تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں اور وبا سے ہونے والے ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار پر پھر سے سوال اٹھنے لگے ہیںاور کہا جارہا ہے کہ کورونا سے ہونےوالی اصل ہلاکتوں کو چھپایا جارہا ہے ۔ بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 6148 رہی جو کہ وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 94 ہزار 52 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب بہار میں مختلف حلقوں کی جانب سے یہ شکایت کی جارہی تھی کہ ریاستی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھپا رہی ہے جس کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے اموات کے اعداد و شمار کی جانچ کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین