• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، تحقیقات حکومتی پالیسی میٹر، درخواست خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے یاترا کے لئے انڈیا جانے والے 11پاکستانی ہندووں کے وہاں پربہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے پاکستانی دفتر خارجہ کو حکم جاری کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران اس معاملہ کو حکومتی پالیسی میٹر قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مقتولین کے خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون درخواست گزار شریمتی مکھنی کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت کی ،بعد ازاں عدالت نے مذکورہ بالا آبزرویشن کے ساتھ درخواست کو خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔

تازہ ترین