• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ بجٹ منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دیگا، ذرائع

جہانگیر ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کاساتھ دے گا، حکومت پنجاب کے وعدوں پر عملدرآمد کا بھی ارکان کی ملاقات میں جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر خان ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی، وزراء نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ ، سابق وزیر زوار وڑائچ ، ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ایم پی اے سردار خرم لغاری اور دیگر ارکان شامل تھے ۔

ترین گروپ نے جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا ، پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر بحث رہا ۔

گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت کی، مشاورت میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ آج عدالت نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا ہے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ خدا کا شکر، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔

تازہ ترین