• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال وزارت صحت کیلئے مختص رقم میں سے 39 فیصد فنڈز خرچ ہو سکے، ذرائع

رواں مالی سال وزارت صحت کے لیے مختص رقم میں سے 39 فیصد فنڈز خرچ ہوئے ہیں، وزارت صحت کے جاری 23 منصوبے پی ایس ڈی پی میں پھر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں صحت سہولت پروگرام پر 32 سو ملین خرچ ہوئے، دیہی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام پر 756 میں سے 162 ملین روپے خرچ ہوئے، وفاق میں 4 بی ایچ یوز کی تعمیر کےلیے مختص 204 میں سے 56 ملین روپے خرچ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محفوظ انتقال خون پروگرام کےلیے مختص 235 ملین میں سے صرف 19 ملین خرچ ہوئے، پمز شعبہ ریڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کےلیے مختص 113 ملین میں سے 1 ملین خرچ ہوئے، پمز ایم سی ایچ اپ گریڈیشن کےلیے 854 میں سے 2 ملین روپے خرچ ہو سکے۔

تازہ ترین