• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اجے بنگا اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے حکام شامل ہیں۔ 

ملاقاتوں میں معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجے بنگا کو پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں پیشرفت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید