• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا میلبرن کے یارا ریور بنک پر فوٹو شوٹ

— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

قازقستانی آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم چیمپئن ایلینا ریباکینا نے روایتی فوٹو شوٹ کرایا۔

ایلینا ریباکینا کا تعلق قازقستان سے ہے۔

ورلڈ نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دینے والی آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا فوٹو شوٹ میلبرن کے یارا ریور بنک پر ہوا۔

ایلینا ریباکینا کا کہنا ہے کہ میرا میلبرن میں وقت بہت اچھا گزرا، میلبرن کی ایک خوبصورت صبح میں فوٹ شوٹ سے لطف اندوز ہوئی۔ 

— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں ہر کسی نے بہت سپورٹ کیا۔ اس سے میں متحرک ہوئی۔ سب کا شکریہ آئندہ برس دوبارہ یہاں آنے کی منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ ایلینا ریباکینا نے فائنل میں نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید