• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ترگت الپ‘ کی نئی ٹی وی سیریز کا ٹریلر ریلیز

تُرک اداکار چنگیز جوشقون کی نئی ٹی وی سیریز ’آئی ایم آ واریئر‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ترگُت الپ‘ کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار چنگیز جوشقون کی جانب سے اپنی نئی ٹی وی سیریز ’آئی ایم آ واریئر‘ کا  ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔


البتہ اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی نئی سیریز نشر کب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کی جارہی ہے۔

اس وقت اس مشہورِ زمانہ ترک سیریز کا چوتھا سیزن پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین