• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیرترین، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کارروائی چل رہی ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کارروائی چل رہی ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے جو بات کر رہا ہے، وہ صحیح ہے، بات دراصل طریقہ کار پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں کیونکہ ہم اس کے پروگرام کا حصہ ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو پورے ٹرائل کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور مریم نواز کے مقابلے میں شہباز شریف کو نیب نے اس لیے گرفتار کیا کیونکہ وہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کےخلاف کارروائی ہورہی ہے، تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ابھی گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین