• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17 فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ بجٹ میں ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

 حکومت کی جانب سے بینکنگ ٹرانزیکشن،پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایئر ٹریول سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے، کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

 وفاقی بجٹ میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کےذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشینز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین