• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کورونا بحران سے باہر نہیں نکلا، عالمی ادارہ صحت

جنیوا ( نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ یورپ ابھی تک کورونا کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والے بحرانی حالات اور خطرات سے باہر نہیں نکل سکا۔ ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے لیے مندوب ہانس کلوگے نے کہا کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات میں کمی تو آئی ہے، لیکن وہاں وبا سے پیدا ہونے والے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ یورپی ممالک میں سماجی اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے 110 ممالک اور علاقوں کے لیے سفری سفارشات میں نرمی کا اعلان کردیا۔
تازہ ترین