• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری میں مرد و خواتین کیساتھ یکساں رویہ نہیں رکھا جاتا، اشنا شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ کا ماننا ہے کہ پاکستان شو بزانڈسٹری میں مرد وخواتین کے ساتھ یکساں رویہ نہیں رکھا جاتا۔اشنا شاہ نے اس حوالے سے اپنے ایک پرانے انٹرویو کا اسکرین شاٹ انسٹااسٹوریزمیں شیئرکیا ،جس میں ان کا کہنا ہے کہ مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔اشنا نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں نے جو کہنا تھا کہا ‘‘۔گزشتہ سال انٹرٹینمنٹ سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو دیے جانے والے اس انٹرویومیں اشنا کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کا رویہ جس قسم کا بھی ہو لیکن اس کا تاثرہمیشہ منفی لیا جاتا ہے۔اداکارہ کے مطابق سیٹ پراگر میں یا کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں۔ لیکن اگر کوئی مرد اس سے 5 گنا زیادہ بُرا رویہ رکھے تو اس سے کسی کو شکایت نہیں ہوتی یا کہا جاتا ہے کہ وہ سینیئرآرٹسٹ ہے۔اس سے قبل صبا بخاری، فریال محمود سمیت کئی اداکارائیں انڈسٹری میں صنفی امتیاز برتے جانے کے حوالےسے اپنے تجربات شیئرکرچکی ہیں، جنہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کئی ڈائریکٹرزاور پروڈیوسرزکام کے بدلے ناجائزمطالبات کرچکے ہیں۔

تازہ ترین