• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان سب کے سامنے دوستوں کی طرح نام لے کر پکارتی ہیں، منیب بٹ

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ مداحوں کا ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ ایمن خان سے متعلق ماننا ہے ایمن خان کو اپنے شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔منیب بٹ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنے کام، پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی، وہیں انہوں نے اپنے اور ایمن خان سے متعلق بھی متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔منیب بٹ کا انٹرویو کے دوران اپنے اور ایمن خان کے تعلق سے متعلق کہنا تھا کہ میاں بیوی میں ہمیشہ دوستی والا رشتہ ہونا چاہیے، ورنہ انسان شادی سے دوسرے دن ہی تنگ آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اور ایمن خان کا بالکل دوستوں والا رشتہ ہے، ایمن خان انہیں نام سے مخاطب کرتی ہیں اور بالکل روایتی بیویوں جیسے انداز سے ہٹ کر سب کے سامنے بھی ان سے کھل کر دوستوں کی طرح نام سے پکار کر بات کرتی ہیں۔منیب بٹ نے مزید کہا کہ وہ اور ایمن خان حال ہی میں ایک شو میں گئے، جہاں ایمن خان اسکرین پر بھی ان سے ویسے ہی بات کر رہی تھیں، جیسے کہ عام روٹین میں بات کرتی ہیں، اس شو کے کمنٹ سیکشن میں ان کے بہت سے مداحوں نے لکھا کہ ایمن خان کو منیب بٹ یعنی کہ اپنے شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔منیب نے کہا کہ ان کے گھر میں ان کی بھابی بھی اپنے شوہر کو نام سے نہیں پکارتیں اور آپ سے مخاطب کرتی ہیں جبکہ ایمن خان اس کے بالکل برعکس ہیں کیوں کہ وہ اور ایمن خان شادی سے پہلے دوست رہ چکے ہیں اور وہ ایک دوسرے سے بہت مذاق بھی کرتے ہیں۔

دل لگی سے مزید