پیرس (جنگ نیوز) روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا اور جمہوریہ چیک کی باربورا کریسیکووا فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ جمعرات کی شب ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریسیکووا نے یونانی کھلاڑی ماریاساکاری 5-7 ،6-4اور 7-9 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ مینز سنگلز میں یونان کے اسٹیفانو سٹسپاس نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زیویریف کو سخت مقابلے میں زیر کرکے فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔