• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کی نااہلی، سبزہ زار نالے میں نہاتی 2کروڑ مالیتی 45 بھینسیں کرنٹ سے ہلاک

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے، سپیشل رپورٹر) لیسکو کی نااہلی، ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تار گرنے سے سبزہ زار نالے میں نہاتی 2 کروڑ مالیت کی تمام 45 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ لیسکوعملے نے آکر بجلی کی تار کو نالے سے باہر نکالا ۔بھینسوں کے مالک شرافت ڈوگرنے لیسکوکیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کی نااہلی کے باعث میرا2کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے، پولیس کہتی ہے کہ درخواست دینے پر ہی کارروائی کرینگے۔ ادھر لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ نالے کے اوپر سے گزرنے والی لیسکو کی ہائی وولٹیج تاروں پر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے 220کے وی بند روڈ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے لیسکو کے 11 کے وی پیکو فیڈر ڈیڈ شاٹ ہو گئے۔

تازہ ترین