• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی پر خود کش حملے کی دھمکی دینے والا مفتی گرفتار

کراچی ( نیوز ڈیسک) پشاور — خیبر پختونخوا کی پولیس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی دھمکی دینے والے مفتی سردار علی کو جنوبی ضلعے لکی مروت سے گرفتار کر لیا ہے۔ مفتی سردار علی نے، جن کی عمر لگ بھگ 35 برس بتائی جا رہی ہے، مسجد میں ایک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر نہ صرف از خود بلکہ دیگر افراد کو مبینہ طور پر خود کش حملے کی ترغیب دی تھی۔ پشتو زبان میں کی جانے والی مفتی سردار علی کی یہ تقریر سوشل میڈیا وائرل بھی ہوئی تھی۔ ویڈیو میں مفتی سردار علی ملالہ یوسف زئی کو شادی سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان آئیں ی تو آپ پر میں خود کش حملہ کروں گا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لکی مروت کے تھانہ شہید ہیبت علی خان پیزو کی پولیس نے ایس ایچ او وسیم سجاد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مفتی سردار علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین