• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ڈسکوز، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ایکشن پلان طلب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)بجلی کے صارفین کوریلیف دینے کیلئے ڈسکوز، دیگرسٹیک ہولڈرزسے ایکشن پلان طلب کرلیا گیا،نیپرا نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسکوزکےکوٹہ سے کم بجلی لینے پراتھارٹی نےاظہار تشویش کیا ،ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گزشتہ روز نیپرا ہیڈ کواٹر میں سماعت ہوئی جس میں ڈسکوز ، کے الیکٹرک ،وزارت توانائی، این ٹی ڈی سی، این پی سی سی اور واپڈا کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ، نیپرااتھارٹی نے بجلی کی صنعت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو واضح طور پر ہدایت کی کہ اس قسم کی لوڈشیڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈسکوز کا کوٹہ سے کم بجلی لینے پراتھارٹی نے شدید تشویش کا اظہا رکیا۔

تازہ ترین