• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد (وقائع نگار) بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خاران کے علاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گولیاں و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ شہید ہونے والے سپاہی فدا الرحمان چترال کے رہائشی تھے۔

ملک بھر سے سے مزید