• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ،خبرایجنسی)اعلیٰ تعلیم کیلئے66ارب روپے مختص،وزارت تعلیم کا بجٹ 7 ارب روپے تک بڑھاکر 19ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ اجلاس کےدوران کہاکہ اعلیٰ تعلیم کےلیے 66ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں ترقیاتی بجٹ سے 44ارب روپے اور بعدازاں 15ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ میں وزارت تعلیم کا بجٹ 7 ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال وفاقی وزارت تعلیم کا بجٹ 12 ارب روپے سے زائد تھا،آئندہ سال کے بجٹ میں 19 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

تازہ ترین