• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کو نظر انداز ، ریلیف نہیں دیا گیا، کسانوں نے بجٹ مسترد کر دیا

ملتان، ڈیرہ غاز خان (نمائندہ جنگ) وفاقی بجٹ پر ملتان کے تاجروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ کسانوں نے بجٹ کو مسترد کردیا۔کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ زرعی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ اور زرعی قرضوں پر سود ختم کیا جائے۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے کہاکہ بجٹ بہت متوازن ہے تاہم زراعت پرابھی بہت زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سابق صدر شاہد نسیم کھوکھر نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کی وصولیوں کا جوہدف مقرر کیا گیا ہے یہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتےہوئے بہت زیادہ ہے اس میں فوری کمی لائی جائے۔

تازہ ترین