کوئٹہ ( پ ر) آل کوئٹہ رکشہ یونین کے صدر لالہ یوسف خلجی، سینئر نائب صدر شاہ مراد ، جنرل سیکرٹری طارق محمود اور آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین کے صدر ماما سلام اورچیف آرگنائزر محمد عمر کی سربراہی میں وفود نے گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک گل آفریدی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ٹریفک کے مسائل زیر غور آئے اور غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا ، رکشہ یونین کے رہنماوں نے کہا کہ شہر میں چلنے والے دو نمبر رکشوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی قابل تحسین ہے ، دو نمبر رکشوں کی وجہ سے قانونی رکشے رکھنے والے افراد کی حق تلفی ہو رہی تھی ، رہنمائوں نے کہا کہ دو نمبر رکشوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر تھا ، ٹریفک پولیس کے اقدامات سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی ، ٹریفک کا نظام بہتر ہونے سے شہریوں کی مشکلات بھی کم ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی مثبت کارروائیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔