• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد کا الزام، بھٹہ مالک کیخلاف حجام خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر گھر پر دھاوا بولنے، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بااثر بھٹہ مالک کے خلاف حجام خاندان کا احتجاجی مظاہرہ۔ تھانہ صدر کے علاقہ کرم ٹاون سورج میانی کے رہائشی رمضان ان کی اہلیہ عزیز مائی دو بیٹوں اسد اور شان سمیت دیگر اہل علاقہ نے کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بااثر بھٹہ مالک ملک عقیل نے بھٹے کے نام پر اوباش افراد کے بیٹھنے کی جگہ بنائی ھوئی ھے وہاں سرعام نشہ کرتے ور آنے جانے والی خواتین کو تنگ کرتے ہیں ہم نے روکا تو ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔
تازہ ترین