• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ نہ دینے پر دکان کے سامنےہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)دوروز قبل گجرکھڈہ محمد آصف کی دکان پر ملزم نعمان نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ شروع کردی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم نعمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس کے مطابق ملزم نعمان دکاندار آصف کا بھانجھا ہے جس نے آصف کے بھائی ساجد کو فون کرکے بھتہ کی رقم کا تقاضہ کیا اور نہ دینے پر ملزم نے طیش میں آکر ہوائی فائرنگ کی، ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین