• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان نے لاہور قلندرز کیلئے کاؤنٹی کے ساتھ اپنا معاہدہ تبدیل کیا، ثمین رانا

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی او او  ثمین رانا کا کہنا ہے کہ راشد خان نے لاہور قلندرز کیلئے کاؤنٹی کے ساتھ اپنا معاہدہ تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ راشد خان ٹاپ کلاس بولر سے بڑھ کر ایک اچھے انسان بھی ہیں۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ  امید ہےلاہور قلندرز کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، 6 میں سے5 میچز جیت کر ٹاپ پر ہیں،  زیادہ لمبا نہیں سوچ رہے ایک ایک میچ کا پلان کر کے کھیل رہے ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ  ٹم ڈیوڈ کو ایک طریقہ کار کے مطابق چناا ور وہ توقعات پر پورا اترے، بین ڈنک سمیت تمام کھلاڑی لاہور قلندرز سے جڑے ہیں ایک فیملی کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین