• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چند شوبز ستاروں سمیت اس جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز اُن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو بےحد دلکش ہیں۔

دوسری جانب منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں احسن محسن نے منال کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔


منال خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا۔‘

ایک تصویر میں احسن محسن اور منال لال رنگ کی گاڑی کے پاس کھڑے ہیں اور اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’منال احسن۔‘


دوسری جانب احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔













شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دینے کا سسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں بات پکّی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین