• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون ممالک IMF فنڈ سے 100بلین ڈالر دوبارہ مختص کرسکتے ہیں

امریکی میڈیا کے مطابق جی سیون ممالک کے گروپ غریب ممالک کو ایک ارب ویکسین عطیہ کرنے کے منصوبے کے تحت آئی ایم ایف فنڈ سے 100بلین ڈالر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دوبارہ مختص کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس صورتحال کے پیشِ نظر اطالوی حکومت نے ایسٹرازینیکا 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب کینیا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے 750ملیں ڈالر کا قرضہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ارجنٹائن میں چین کی سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین