• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ لینی ہےتو پہلے ویکسین لگوائیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملازمین کی تنخواہیں، ویکسینیشن سے مشروط کردیں۔

اس ضمن میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی تنخواہوں کو ویکسین سرٹیفیکیٹ سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے تمام ملازمین کی ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ملازمین ویکیسن کروا کر 30 جون تک سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں جبکہ 30 جون تک ویکسین نہ کروانے والے ملازمین کو جولائی کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

‌واضح رہے کہ وزرات صعنت و پیدوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط لکھا تھا۔

تازہ ترین