وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شاندار وفاقی بجٹ سے اپوزیشن یکسر ناک آؤٹ ہوگئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت نے عوام دوستی پر مبنی بجٹ پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے شاندار بجٹ سے اپوزیشن یکسر ناک آؤٹ ہوگئی ہے، حزب اختلاف کو اب بجٹ پر تنقید کا موقع نہیں مل رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کے بلا سود قرضوں کے اعلان نے چھوٹے کاشتکاروں کے دل جیت لیے ہیں۔