وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت صحیح ٹریک پر چل پڑی ہے۔
نوشہرہ میں خطاب کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تجوریاں بھریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح ٹریک پر چل پڑی ہے۔