• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوام کے امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتا موجودہ حکومت نے مہنگائی کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں اس کا مداوا ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرکے نہیں کیا جاسکتا۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان نے کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا مگر حکومت میں آتے ہی قرضے لینے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ عمران حکومت نے ہزاروں نوکریاں دینے کے دعوے کرکے لاکھوں افراد کو ملازمتوں سے بے دخل کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی تمام امنگوں و امیدوں کو توڑ دیا ہے ان کے اپنے کارکنان اور ووٹرز مہنگائی کو رونا رو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید