• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار یاسر حسین اور صنم بلوچ کی جانب سے انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دی گئی ہے۔گزشتہ شام پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے درمیان منگنی کر لی۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویروں اور ویڈیوز فوری ہی انٹرنیٹ پروائرل ہوگئیں۔اس جوڑی کو جہاں کروڑوں مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے دونوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اداکار یاسر حسین کی جانب سے بھی اس نئے نویلے منگنی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی گئی ہے۔یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوی پر منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ʼبہت بہت مبارک ہو، ﷲ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔علاوزہ ازیںپاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دی گئی ہے۔صنم بلوچ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصویر شیئر کی، جس میں یہ جوڑی بہت خوش نظر آرہی ہے۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ʼماشاء ﷲ یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ʼمنال خان اور احسن محسن کو منگنی کی بہت مبارک ہو، ﷲ تعالی تم دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔

تازہ ترین